لاہور( شوبز ڈیسک) سٹیج و فلم کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ ہر فنکار راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر نہیں جاتا بلکہ اس کے لئے طویل جدوجہد اور محنت درکار ہوتی ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں مسلسل محنت کر کے کامیابی کی منازل طے کررہی ہوں، ستارہ بیگ نے کہا ہے کہ میرے پرستار ہی میرے اصل اثاثہ ہیں اور ان کے سراہنے سے مزید جوش و جذبے سے کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے پرستاروں کی خواہش کے مطابق کام کیا ہے اور آج جس مقام پر ہوں یہ انہی پرستاروں کی محبت اور نیک خواہشات کی بدولت ہے ۔ستارہ بیگ نے کہاکہ آج بھی فن کی قدر کرنے والے لوگ موجود ہیں اور خوشی ہوتی ہے جب ان کے فن کو پسند اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ۔