لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی نے کہا ہے کہ لاہور میں شاہ پور کانجراں سمیت 12 منڈیاں لگیں گی۔ منڈیوں میں انسداد کورونا اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام منڈیوں کے داخلی راستوں پر افراد کا ٹمپریچر چیک کیا جائے ۔ قبل ازیںآصف بلال لودھی نے گزشتہ روز کمشنر لاہور ڈویژن کاچارج سنبھال لیا۔ دریں اثنا کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کا چارج بھی سنبھال لیا اورٹاؤن ہال کا دورہ کیا، جہاں کارپوریشن افسران نے انہیں بریفنگ دی۔ علاوہ ازیں کمشنر کی ہدایت پر 13غیر قانونی سیل پوائنٹس ختم کر دئیے گئے ،11مویشی قبضہ میں لئے گئے ، 5مویشی پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے اور 7500روپے جرمانہ کیا گیا