لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور سیف انجم کی زیر صدارت شالامار باغ کے حوالے سے اجلاس میں شالامار باغ کے چاروں اطراف میں تجاوزات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈوائزر ٹو سی ایم پنجاب برائے سیاحت آصف محمود ،ایم ڈی ٹورازم پنجاب محمد تنویر جبار، اے ڈی سی آر لاہور اصغر جوئیہ، اے سی شالیمار مہدی معلوف سمیت آرکیالوجی، پی ایچ اے و دیگر افسران نے شرکت کی۔کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ شالامار باغ عالمی ورثہ ہے ، اس کو مکمل محفوظ بنایا جائے گا۔ کمشنر نے کہا کہ شالامار باغ کے گرد تجاوزات کو ہٹا کر مستقل پولیس تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ شالامار باغ کی دیوار اور سڑک کے درمیان رکاوٹیں بھی نصب کی جائیں گی۔