نوڈیرو (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کے فرزند مرحوم شاہنوازعلی بھٹو کی 34 ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی،لاڑکانہ میں برسی کی تقریب پیپلز پارٹی کی جانب سے نوڈیرو بھٹو ہاؤس اور پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے المرتضی ہاؤس میں منعقد کی گئی، جس میں دونوںجماعتوں کے مقامی رہنماؤں نے الگ الگ شرکت کی،تقریبات میں مرحوم کو ایثال ثواب کیلئے قران خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی اور لنگرتقسیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ جیکب آباد میں بھی قرآن خوانی کے بعدلنگربھی تقسیم کیاگیا۔دریں اثنا70کلفٹن سے جاری پیغام میں غنویٰ بھٹو نے کہا کہ آج شاہنواز بھٹو میرمرتضیٰ بھٹو ہم میں نہیں لیکن انکی غریب عوام کے حقوق کیلئے جہدوجہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، جس کے سہارے ہم پاکستا ن میں پسے ہوئے طبقات کو انکے حقوق دلانے کی جدجہد میں مصروف ہیں۔