کراچی(نیٹ نیوز) اداکارہ مہوش حیات نے برطانوی شاہی جوڑے کے دور پاکستان کے حواے سے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر میں پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا۔اداکارہ نے شاہی جوڑے کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی تھی اور جوڑے سے ملاقات بھی کی تھی۔ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر شاہی جوڑے کیساتھ تصویر بھی شیئر کی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ برطانوی شاہی جوڑے سے ملنا میرے لئے اعزاز کی بات تھی، ولیم حقیقی زندگی کے شہزادے ہیں اور انکی آمد پر میں کافی پر جوش ہوں۔ شاہی جوڑے کا دورہ دنیا بھر میں پاکستان کی اصل مثبت پہچان کرائے گا، وہ نہیں جو میڈیا ماضی میں پاکستان سے متعلق دکھاتا رہا۔