لاہور(نامہ نگار) وزیرلیبرپنجاب انصرمجید خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کے عزم پر آنے والے شہبازشریف طلبی پر کورونا کی آڑ میں خود چھپ گئے ۔شہباز شریف گھر میں چھپ کر کارکنان کیلئے بہادری کی نہیں بلکہ بزدلی کی مثال بنے ہوئے ہیں۔ اگر دامن صاف ہے تو شہبازشریف تحقیقات کا سامنا کریں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ حکومت کا شہبازشریف کی گرفتاری یا طلبی سے کوئی تعلق نہیں۔ آلِ شریف نے عوام کے اربوں روپوں کو چونالگا کر اپنی کئی نسلوں کی روٹی کما لی ہے ۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ شریف برادران سے زائد اثاثوں کا سوال پوچھتے ہی جمہوریت خطرے میں آجاتی ہے ۔