مکرمی !آب و ہوا بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ درخت ذہنی ڈپریشن، دماغی تناؤ کم کرنے اور آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ درخت آپ کے بچوں کی دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے معاون ثابت ہوتے ہیں۔ تمام حکومتی اور پرائیویٹ اداروں سکول و کالج، مدارس اور سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی مہم چلائی جائے۔ لوگوں کو آگاہی دی جائے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے۔پودے لگانیکی فضیلت اور اہمیت کے بارے میں نبی کریم ؐ کا فرمان عالیشان ہے ’’کہ اگر قیامت برپا ہو رہی ہو اور تمہیں پودالگانے کی نیکی کا موقع مل جائے تو فوری اس نیکی میں شامل ہو جاؤ‘‘ اس سے ہمیں سبق ملتا ہے کہ بے شمار فضیلت والی نیکیوں کی طرح پودا لگانا بھی بہت بڑی نیکی ہے۔پودے لگا کر اِن کی حفاظت کرنابھی بہت ضروری ہے۔اگر ہم تہیہ کرلیں کہ ہم اپنے قومی پرچم کی طرح پورے ملک کو سرسبز دیکھنا چاہتے ہیں تو یہ نامکن نہیں ہے ہم یہ کرسکتے ہیں۔ ( مختار قادری )