لاہور( کامرس ڈیسک) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر شکیل الرحمن کی ہدایت پر تمام پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کو بذریعہ نوٹس مطلع کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال 2018-19کے اختتام ہو رہا ہے لہٰذا جن لوگوں نے اب تک پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات جمع نہیں کروائے ان کیخلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر عرفان مسعود غوری نے اپنے بیان میں کیا ۔ مزیں برآں ٹیکس گزاران کی رہنمائی کیلئے تمام سوسائٹیز میں بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن(ریجن بی) لاہور نے ہدایات جاری کیں کہ جن لوگوں نے پراپرٹی ٹیکس کے بقایا جات ابھی تک جمع نہیں کروائے ان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اپنا ٹیکس ادا کرکے قومی فریضہ ادا کریں اور ہر قسم کی تادیبی کارروائی سے محفوظ رہیں گے ۔ اس سلسلے میں عوام الناس کی سہولت کے لئے تمام دفاتر و نیشنل بنک کی تمام برانچز 29جون کو بھی کھلی رہیں گی۔