لاہور(شوبز ڈیسک) سردی کی شدید لہر نے تھیٹر کے کاروبار کو بری طرح متاثر کر دیا ، پروڈیوسروں کیلئے فنکاروں کو ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے پڑنے والی شدید سردی کی وجہ سے سرکاری ااور پرائیویٹ تھیٹروں میں ڈرامہ دیکھنے آنے والوں کی تعداد میں انتہائی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پروڈیوسروں کیلئے کاسٹ کا معاوضہ پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پروڈیوسروں کو چند روز میں لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے ۔