اسلام آباد (سپیشل رپورٹر؍ این این آئی)وزیر مملکت برائے سیفران شہریار آفریدی بھی کورونا کا شکار ہوگئے ۔وزیر مملکت نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اپنے آپ کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا ہے ۔شہریار آفریدی نے کہا رب ذوالجلال سے دعا ہے کہ وطن عزیز کو موذی وباء سے محفوظ بنائے اور وزیراعظم عمران خان سرخرو ہوں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانیز زلفی بخاری نے شہریار آفریدی کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔