لاہور(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہبازشریف کل نماز جمعہ کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا ہونگے ۔ذرائع کا کہنا ہے بیگم شمیم اختر کی نمازجنازہ پڑھانے کے حوالے سے امام کا فیصلہ شہبازشریف کریں گے ۔این این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا (ن) لیگ نے ضلعی انتظامیہ سے ماڈل ٹائون اور رائیونڈ کے بعد ائیر پورٹ تک رسائی مانگ لی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز ائیر پورٹ سے میت وصول کرنا چاہتے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے (ن) لیگ کی درخواست پر اجازت کے لیے وقت مانگ لیا ہے ۔