لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں شوبز کی دنیا میں کئی سالوں تک ایک شخصیت کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ایک ٹی وی شو کے دوران عائشہ عمر اس بات کا ذکر کرتے ہوئے روپڑیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ طویل عرصہ تک کسی سے بھی اس بات کا ذکر نہیں کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس بات کو منظر عام پر نہیں لانا چاہتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو بتانے کا مقصد خواتین کو یہ آگاہی دینا ہے کہ وہ ایسی صورتحال میں چپ نہ رہیں تاکہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی ہو۔