ممبئی ( نیٹ نیوز ) ممبئی کی عدالت نے 21 لاکھ روپے کے فراڈ کیس میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔ عدالت کے میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ نے اس ہفتے کے شروع میں اداکارہ شلپا شیٹھی، ان کی والدہ سنندا شیٹھی اور ان کی بہن اداکارہ شمیتا شیٹھی کو ایک بزنس مین کی جانب سے دائر کیے جانے والے قرض کی عدم ادائیگی کے دھوکہ دہی کے کیس میں ثمن جاری کیا تھا،شیٹھی فیملی نے سیشن کوٹ میں ثمن کو چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ روز سیشن جج نے شلپا شیٹھی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کے خلاف مجسٹریٹ کے حکم پر روک لگادی تھی لیکن ان کی والدہ کو کوئی ریلیف نہیں دیا تھا۔عدالت نے کہا شلپا شیٹھی کے والد آنجہانی سریندر شیٹھی اور ان کی والدہ سنندا شیٹھی کمپنی کے شراکت دار ہیں تاہم ایسی کوئی دستاویز نہیں جس سے یہ ظاہر ہوکہ ان کی بیٹیاں بھی فرم میں شراکت دار تھیں اور انہیں قرض کی واپسی سے کوئی لینا دینا ہے ۔ مجسٹریٹ نے سنندا شیٹھی کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے بھی انکار کر دیا ۔