وہاڑی(نامہ نگار) معروف ہدایت کار،رائٹر اوراداکار اکرام سیالکوٹی نے کہا ہے کہ شوبز میں عزت اور پیسہ دونوں ہے لیکن تعلیم کے بغیر مقام حاصل کرنے کے لئے ایک عرصہ لگ جاتا ہے مجھے عزت،پیسہ،دوست سب اسی فیلڈ سے ملا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی شاعرودانشور عبدالعزیز بھٹہ کی رہائش پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک فنکار میں خداد صلاحیتیں موجود ہوتی ہیں جسے سب سے پہلے استاد پہچانتا اور نکھارتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سکول دور سے اداکاری شروع کی پھرسیالکوٹ میں تھیٹر میں کام کیا1985 میں الحمرا میں پہلا سٹیج ڈرامہ کیا اور بعد میں ڈرامہ اور فلم انڈسٹری میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لئے لاہور آگئے ۔