شیخوپورہ ،شرقپور شریف،فیصل آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ 92نیوز ،خصوصی رپورٹر ) شیخوپورہ ،شرقپور ،فیصل آباد میں 2تاجر بھائیوں سمیت 4افراد کو قتل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈن ویلی میں جائیداد کے تنازع پر دو تاجر بھائیوں کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا گیا ۔نوید کی اہلیہ عنایہ کا شوہر کے ساتھ جائیداد اپنے نام منتقل کرانے کے معاملہ پر جھگڑا چل رہا تھا ، جن کے مابین اہل خانہ کی طرف سے صلح صفائی کرانے کیلئے متعدد بار کوشش کی گئی لیکن صلح نہ ہو سکی ، گذشتہ روز مقتول نوید اپنے بھائیوں رشید ، جاوید اور جمیل کے ساتھ گھر میں موجود تھا کہ اسی دوران نوید کی اہلیہ عنایہ اپنے بھائیوں احسن ،حسان اور فیضان کے ساتھ آ گئی اور انکے مابین تلخ کلامی کا سلسلہ شروع ہو گیا ،اسی دوران تینوں ملزم بھائیوں کی طرف سے کی جانیوالی فا ئرنگ سے رشید ، نوید ، جاوید اور جمیل زخمی ہو گیا جبکہ اسی دوران اپنے بھائیوں کی فا ئرنگ سے ایک ملزم احسن بھی زخمی ہو گیا، جسکو اہل خانہ نے قابو کر تے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا ، رشید نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ نوید نے ہسپتال میں زندگی کی بازی ہا ر دی ۔ شیخوپورہ کے علاقہ دوسہرہ گراؤنڈ میں اراضی کے تنازع پر حسین ڈوگر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے نوجوان جان محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔ شرقپور کے علاقہ پرانی سبزی منڈی میں جامع مسجد مینار والی میں ملک عارف بیوپاری سویا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے مسجد کے اندر داخل ہو کر آہنی راڈ کے وار کرکے اسے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔، فجر کے وقت نمازی مسجد میں داخل ہو ئے تو انہیں پتہ چلا ۔