مکرمی !میں آپ کے اخبار کے توسط سے حکام بالا کی توجہ ایک سنگین مسئلہ کی طرف مبذول کرانا چاہتی ہوں جس کی لت میں مبتلا ہونے سے نوجوان نسل تیزی سے تباہی کی جانب گامزن ہو رہی ہے اور خطرناک اور جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ اس کا نام ہے شیشہ کیفے جو اپنے برے اثرات ملک پر ڈال رہا ہے ۔ جس سے نوجوان نسل تیزی سے اس نشے کی طرف راغب ہو رہی ہے۔ میری بالا حکام سے اپیل ہے کہ اس زہر قاتل کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کریں تاکہ آنے والی نسل اس زہر قاتل سے محفوظ رہ سکے ( عاقدہ فاطمہ ،کراچی)