لاہور(سٹاف رپورٹر)جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد اسلام کے سنہری اصولوں کا نفاذ تھا۔ ہم نے حصولِ پاکستان کے بعد قیام پاکستان کے مقاصد کو بھلا دیا تو ہمیں آج یہ دن دیکھنا پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم کیلئے اپنے آزاد و خود مختار وطن کی تشکیل سے بڑی خوشی کوئی اور نہیں ہو سکتی۔ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے عظیم مقصد کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے دئیے لیکن ہم بہت جلد ہی قیام پاکستان کے مقصد کو بھول کر باہمی تفرقوں اور انتشار میں پڑ گئے ۔