لاہور(پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مایوس کن رہا ہے حکومت اپنی کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے قانون سازی نہ ہونے کے برابر رہی۔ حکومت کے اپوزیشن سے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارکردگی پر منفی اثر پڑا۔