لاہور( کلچرل رپورٹر) بریسٹ کینسرمیں مبتلا اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کی صحت یابی کیلئے صدر ڈاکٹر عارف علوی ،اداکارہ ماہرہ خان،ہمایوں سعید و دیگر شوبز شخصیات نے نیک خواہشات کا ظاہر کرتے ہوئے دُعائیں کی ہیں۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نادیہ جمیل کی صحت یابی کے حوالے سے ٹویٹ کیا۔