اسلام آباد ،کوئٹہ (صباح نیوز،آن لائن )چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہو گئی ۔صادق سنجرانی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ۔چیئرمین سینٹ نے بعض سینیٹرز کے ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیسٹ کرایا تھا ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی کورونا ٹیسٹ کرالیا۔صوبائی حکومت کے اعلامیے کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر خزانہ ظہور بلیدی کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو منفی آیا۔وزیراعلی نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اﷲ کاشکر ادا کیا اور کورونا کا شکار افراد کی جلد صحتیابی اور دیگر افراد کو کورونا کی وبا سے بچائے رکھنے کی دعا بھی کی۔