کراچی(کامرس رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 300روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1203ڈالر سے گھٹ کر 1199 ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں256روپے کی کمی ہوئی اورفی تولہ سونے کی قیمت59200روپے سے گھٹ کر58900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت50754روپے سے گھٹ کر 50497 روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 800 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 685.87روپے پر مستحکم رہی۔