لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) آصف اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اول /ترجمان اوقاف نے ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد کی اضافی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد محمد علی خان ترکی روانہ ہو رہے ہیں۔سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن نے محمد علی خان کی12جولائی تک کیلئے رخصت منظور کرتے ہوئے آصف اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اول کو ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد کی اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔