پشاور( 92 نیوزرپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے صحافی کوتھپڑمارنے پروفاقی وزیر سائنس فوادچودھری کوشاباش دیدی۔وفاقی وزیر نے وزیراعلیٰ کے پی محمودخان سے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے فوادچودھری کوکہاصحافی کوتھپڑمار کر آپ نے بہترین کام کیاہے ۔فوادچودھری نے کہاصحافی میرے پاس آئے ،ریٹنگ کیلئے کہاگیاکہ میری ویڈیوزہیں،جس پرمجھے غصہ آگیا اورمیں نے تھپڑماردیا۔ملاقات میں صوبائی وزیراطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی ودیگرصوبائی وزرا بھی موجودتھے ۔شوکت یوسفزئی نے کہاسردیکھیں یہ کوئی طریقہ ہے ۔اس پرردعمل میں پنجاب اسمبلی سے ن لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے 92نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکوئی باشعورآدمی قطعی طورپراسکوسپورٹ نہیں کرسکتا،پی ٹی آئی کاالمیہ یہی ہے کہ جوجتنی زیادہ بدتمیزی اورگالم گلوچ کریگا،اسے پی ٹی آئی میں اتناہی معتبراوراچھاسمجھاجائیگا۔صدرپشاورپریس کلب بخارشاہ نے کہاحکومت کیلئے یہ شرم کی بات ہے ،تھپڑمارناکسی طورپربھی جائزنہیں،ہم اس حوصلہ افزائی کے اقدام کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ایڈیٹرفورم 92نیوزراناعظیم نے کہایہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے کہ میڈیاکودبائو،سچ بولنے والوں کودبائو،میڈیااینکرپرسنزکوتشددکانشانہ بنائو،آج یہ بات بالکل واضح ہوگئی،اگرتھپڑمارنے پرایک صوبے کاوزیراعلیٰ اوروزیراطلاعات شاباش دینگے توپھر یہ شاباشی تووزیراعظم کی طرف سے ہوگی،پاکستان کے سارے صحافیوں کواب اس پرسوچناہوگا،میں کہوں گااختلافات کوچھوڑکرسامنے آنے والی حقیقت پرسب اکٹھے ہوجائیں،اگریہ مافیااکٹھاہوسکتاہے تو ہمیں بھی اکٹھاہوناپڑے گا۔سینئراینکرپرسن معیدپیرزادہ نے کہا میرے خیال میں محمودخان نے فوادچودھری کوخوش کرنے کیلئے ایساکہاہوگا،دونوں کواس عمل پرمعذرت کرنی چاہئے ،محمودخان کاایساکہناشدیدقابل مذمت ہے ۔