کوٹلی(نمائندہ92نیوز) برطانوی پارلیمنٹ کے کل جماعتی پارلیمانی کشمیر گروپ کے 13رکنی وفد نے ڈیبی ابراہمز کی سربراہی میں گلپورکشمیری مہاجر کیمپ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مہاجرین کے مسائل اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پربریفنگ دی۔ ڈیبی ابراہمز نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی بحران اور المیہ کا جلد خاتمہ چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے برطانیہ کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کوششیں جاری رکھیں گے ۔