کراچی(سٹاف رپورٹر) کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی میں ایک طلبہ تنظیم نے وائس چانسلرالطاف حسین اور انکے عملے کوتشدد کانشانہ بناڈالا ، جس سے وائس چانسلر بیہوش ہوگئے ۔ واقعے کے بعداسلام آباد اور کراچی کیمپس کے اساتذہ اورعملے نے تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا اور آج ہونے والے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ وائس چانسلر 78سالہ الطاف حسین کو طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے گریبان سے پکڑا، گالیاں دیں اور روکنے پر پی اے شرجیل ، دانش اورانکے دو گارڈز پر تشدد کیا جبکہ وائس چانسلر کو دھکا دیکر نیچے گرایا گیا جس سے وہ بیہوش ہوگئے ۔