اسلام آباد ( 92 نیوزرپورٹ)پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزیراعظم نے کہا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی میں جارحانہ حکمت عملی اپنائیں،جس لب ولہجے میں اپوزیشن بات کرے ،اسی میں جواب دیاجائے ،اپوزیشن ارکان صرف جھوٹ،جھوٹ اورجھوٹ بولتے ہیں۔ذرائع کے مطابق بعض ارکان نے جارحانہ پالیسی اپنانے کی مخالفت کردی۔ثنائاﷲ مستی خیل نے کہا وزیراعظم صاحب! جارحانہ پالیسی سے ہمیں نقصان ہوگا،اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے ۔ایم کیوایم رہنمااسامہ قادری نے شکوہ کیاکہ پارٹی کے کچھ رہنماآپ کوگمراہ کررہے ہیں،ہمارے ساتھ جو معاہدہ ہوا، اس پر عمل کیا جائے ،جس پر وزیراعظم نے جواب دیا بجٹ کے بعد خود کراچی جاؤں گا،کراچی کے ترقیاتی پیکج کی نگرانی خود کروں گا،تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے لاپتہ افرادکامعاملہ بھی اٹھایا۔