لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان سْپر لیگ کے سیزن سیون کے آفیشل ترانے میں گلوکار عاطف اسلم اور گلوکارہ آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ عاطف اسلم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ گنگنائیں گے ۔آفیشل ترانے کے حوالے سے خبر سامنے آنے کے بعد عاطف اسلم نے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا جس میں مداحوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ تیار ہیں۔؟دوسری جانب آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام سٹوریز میں کہا کہ اب چونکہ خبر سامنے آ ہی گئی ہے تو میں بھی تصدیق کر دیتی ہوں کے پی ایس ایل سیزن سیون کا آفیشل ترانہ ’’تھری ایز‘‘نے تیار کیا ہے ۔