اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) 92نیوز میڈیا گروپ ایک بار پھر اپنی جدت پسندی کے باعث پھر بازی لے گیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے دورہ کے حوالے سے 92 نیوز ایچ ڈی پلس نے شہزادہ محمد کے دورہ کی کوریج کے دوران عربی میں بھی ہیڈر اور ٹکرز دیئے جبکہ عربی زبان میں تیار کیا گیا خصوصی پرومو بھی نشر کیا جس کو ناظرین نے خوب سراہا، روزنامہ 92 نیوز نے شہزادے کی آمد کے حوالے سے اپنی لیڈ سرخی کی اوورلائن عربی میں دی جبکہ خصوصی اشاعت میں بھی عربی زبان کا استعمال کیا گیا، ٹی وی کوریج اور اخبارکی کوریج کو بالخصوص پاکستان میں مقیم عرب باشندوں نے بہت پسند کیا۔ ان نشریات کی سعودی وفد کے ارکان کے علاوہ عرب ممالک میں موجود پاکستانیوں اور عرب باشندوں نے بھی ستائش کی، اس مقصد کیلئے انٹرنیٹ کا بھرپوراستعمال کیا گیا۔