اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو ٹیلی فون کیا ہے ۔وزیر اعظم نے کہا فیصل آباد میں پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہوا، تحریک انصاف کی قیادت کسی ایسے انفرادی فعل کی حوصلہ افزائی نہیں کرتی جس میں دانستہ یا غیر دانستہ طور پرکسی کی عزتِ نفس مجروح ہو اور کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچے ۔وزیراعظم نے کہا حکومت اور میڈیا جمہوری عمل کے دو لازم و ملزوم جزو ہیں، نقطہ نظر کے اختلاف کو ذاتی اختلاف کی حد تک لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔