لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار و گلوکار علی ظفر نے مداحوں کو ماسک پہننے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی بھی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ ابھی کورونا وائرس کی وباختم نہیں ہوئی اس لیے کوشش کریں کہ غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کہیں بھی جائیں تو ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اس احتیاط سے دوسروں کی زندگیوں کو لاحق خطرات بھی نہ ہونے کے برابر رہ جائیں گے ۔