بنوں (نمائندہ 92نیوز )انسداددہشتگردی عدالت بنوں نے پی ٹی ایم کے رہنماؤں علی وزیر اور محسن داوڑ کے تمام مقدمات یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 9جولائی تک ملتوی کردی۔ منگل کو شمالی وزیرستان میں خاڑکمر واقعہ اور 7جون کو سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کے الزام میں گرفتار ارکان قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی ڈی نے دونوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی،جسے عدالت نے مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل بھیجتے ہوئے دوبارہ 9 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔