اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ملاقات کی۔وزیر اعظم سے چیئرمین سینٹ کی ملاقات میں پارلیمانی اموراورکورونا وائرس پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کرونا سے بچاؤ کیلئے بلوچستان کی بھی مکمل مدد کر رہے ہیں،صوبے کے عوام کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ، تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، سب سے بڑا چیلنج عام آدمی تک فوری ریلیف پہنچانا تھا،ملک میں معاشی عمل تیزکرنے کیلئے بڑے اقدامات کرنے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضاکی ملاقات میں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔