لاہور( سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ خودکشی کی تاریخ دینے کی بجائے شادیانے بجائے جارہے ہیں ،اس ملک کے لوگ آئی ایم ایف کی رعایا بننے کے لئے تیار نہیں ،نالائق حکمرانوں کی غلطیوں کی سزا ہم کیوں بھگتیں۔ عمران خان نے پاکستان کو آئی ایم ایف کی ذیلی تنظیم بنادیا ہے ۔اب پاکستان میں تمام فیصلے آئی ایم ایف کی مرضی سے ہونگے۔ اور پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اب آئی ایم ایف کے رحم و کرم پر ہیں۔