اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چین کے سابق وزیراعظم لی پنگ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ سابق چینی وزیراعظم نے چین کی ترقی اور خوشحالی سمیت خطے میں امن قائم رکھنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے لکھا کہ لی پنگ پاکستان کے ایک مخلص دوست تھے ۔