لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں آئی ایم ایف اور مہنگائی کا راج ہے تحریک انصاف حکومت کے 10ماہ میں روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں27 فیصد کمی ہوئی ،مہنگائی بڑھ کر7.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے ، اپنے آفس میں کارکنوں کے اعزاز میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شرح سود 6 فیصد سے بڑھا کر12.06 فیصد کیا ۔