پشاور(ممتازبنگش) خیبر پختونخوا میں موروثی سیاست ایک بار پھر جیت گئی ، اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک اپنے بھائی لیاقت خٹک کوصوبائی وزیر بنانے میں کامیاب ہو گئے ۔ پرویز خٹک خاندان کے 5 افراد سیاست میں اہم عہدوں پر فائز ہو گئے ، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نوشہرہ سے قومی اسمبلی کی نشست جیت کر وفاقی وزیر ہیں وہ اپنے بھائی لیاقت خٹک ، بیٹے ابراہیم خٹک اور داماد کو پی ٹی آ ئی ٹکٹ دلوا کر پہلے ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں پہنچا چکے ہیں جبکہ اپنی بھابھی نفیسہ خٹک اور بھتیجی ساجدہ خٹک کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر کامیاب کرا چکے ہیں۔