لاہور،اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ،خصوصی نمائندہ، نامہ نگار)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر پنجاب سمیت ملک بھر میں پارٹی دفاتر میں مٹھائیاں تقسیم کی گئی ہیں اور جشن منایا گیا، لوگوں نے بھنگڑے ڈالے ، لاہور میں چیئرمین سیکریٹریٹ میں شاندار جشن منایا ،کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ،اس پارٹی رہنماوں اور کارکنوں نے منتخب وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرنے کے لئے کیک بھی کاٹا۔عمران خان کے بطور وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد عوام میں پاکستان کی بہتری کی امید یں مزید بڑھ گئی ہیں ۔ گزشتہ روز گلی محلوں ، چوراہوں ، دفاتر، ہوٹلوں اور دوکانوں میں عمران خان بطور وزیر اعظم ہی زیر بحث رہے ۔ عمران خان کے حامی جذباتی انداز میں خوشی مناتے رہے جبکہ مخالفین نے افسردہ حالت میں تنقید بھی کی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں عمران خان کے بطور وزیر اعظم منتخب ہو نے کے وقت شہریوں کی بڑی نے تعداد گھروں ، دفاتر اور دوکانوں میں ٹیلی ویژن پر براہ راست نشریات دیکھنے کو ترجیح دی۔ شہر میں جہاں عمران خان کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں وہیں نوجوانوں نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر ریلیاں نکال کر عمران خان کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ۔اس موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں آتشبازی بھی کی گئی۔ شہریوں کی جانب سے عمران خان کی قومی اسمبلی میں بطور وزیر اعظم پہلی تقریر کو بھی بھرپور سراہا گیا۔ خاص طور پر کسی کے ساتھ این آر او نہ کر نے اور کرپشن کر کے ملک کو مقروض کر نے والوں کے کڑے احتساب سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لانے کے بیان کی خصوصی طور پر تعریف کی جا تی رہی۔پی ٹی آئی کے حامی مرد و خواتین نے عمران خان کے بطور وزیر اعظم منتخب ہو نے وقت بھرپور جذبات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے حامی شہری شدید غم و غصہ کا اظہار بھی کر تے رہے ۔ فیس بک، وٹس ایپ اور ٹویٹر پرجہاں پی ٹی آئی کے حامی قوم کو مبارکباد دیتے رہے وہیں مسلم لیگ (ن) کے حامی افسردہ حالت میں تنقید کے نشتر چلاتے رہے ۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو جو وعدے قوم کے کیساتھ کیے ہیں وہ ان کے پورے ہو نے کے امید کر تے ہیں ۔ عمران خان جو کہتا ہے اس نے وہ سب کر دیا تو پاکستان ایک فلاحی ریاست بنے گا۔ عمران خان نے پاکستان کی مدینہ کی ریا ست بنانے کے عزم کا اظہار کیا ، عمران خان اپنے وعدوں پر قائم رہا تو ہم اسے بھرپور سپورٹ کر یں گے ۔ مسلم لیگ (ن) حا می شہریوں کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں عمران خان اپنے وعدے پورے کرتا ہے یا نہیں ، عمران خان انتقامی اور روایتی سیا ست کی بجائے ملک کی بہتری کیلئے اقدامات کر ے ۔عمران خان کا وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ کارکنوں کاجشن