لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب بھی موقع ملتا ہے اپنا کھانا خود بناتا ہوں،سنت کے مطابق اپنے کام اپنے ہاتھ سے کرتا ہوں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس لیڈر کا سپاہی ہوں جو رات ہونے پر کنٹینر کی چھت پر بھی سو جاتا تھا،ہم عوام سے ہیں اور ہم نے واپس عوام میں ہی جانا ہے ،وزیر اطلاعات نے چھٹی کے دن گھر میں مٹی کی ہانڈی میں چکن قورمہ بنایا،انہوں نے کہا کہ سرسوں کے تیل میں، لکڑی اور پاتھیوں پر کھانا بنانا پسند ہے ۔