مکرمی !عالمی اداروں کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹس کے مطابق پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے دنیا کے سرفہرست 25 ملکوں میں شامل ہے. آئے روز ہم دیکھتے ہیں ایک سے ایک اشیاء خردونوش سیاست کی بھینٹ چڑھتی ہے۔آٹا، چینی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔. پاکستان کا اس وقت اگر سب سے بڑا مسئلہ ہے تو وہ ہے مہنگائی۔ اس مہلک سیاسی بیماری جو سیاسی بحرانوں کا نتیجہ ہی کہہ لیں اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا کام صرف حکمران جماعت کا نہیں ہے بلکہ ہر پاکستانی کا ہے ۔ جس طرح ہمارے سیاست دانوں نے سیاسی افراتفری، بحران، کشیدگی پھیلانے کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) تشکیل دیا گیا ٹھیک اسی طرح پاکستان کے بڑے بڑے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے بھی اتحاد قائم کیا جئے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔ (عبدالرشید)