لنڈی کوتل (نمائندہ92نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے ، عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے ، حلقے کے عوام کوکوروناسے محفوظ رکھنے کیلئے ہسپتالوں کو کورونا حفاظتی کٹس فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، بہت جلد جمرود سول ہسپتال اور ملاگوری ہسپتال کو یہی سامان فراہم کردینگے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کے ایم ایس ڈاکٹر نیک داد آفریدی کوکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سامان کی فراہمی کے موقع پرگفتگو میں کیا۔دیئے گئے طبی سامان میں 30 تھرمل سکینر گنز ،80,000 سرجیکل ماسک , 50کوورآل ، 4 سینٹائزر ،پچاس سیفٹی کٹس اور تین ہزار گلوز شامل تھے ۔اس موقع پروفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جمرود اور ملاگوری ہسپتالوں کو بھی تمام متعلقہ سامان فراہم کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کاتحفظ اولین ترجیح ہے ہماری کوشش ہوگی کہ عوام کو تحفظ فراہم اور ان کے مسائل بطریقہ احسن حل کر سکیں۔