لاہور(خصوصی نمائندہ)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے نومنتخب صدر ق لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم نے ملاقات کی اور پارٹی امور کی انجام دہی کیلئے ذمہ داری ملنے پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ضلع میں موجودہ سیاسی اور بلدیاتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے ۔، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ہماری پارٹی بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔