پشاور(نمائندہ 92نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) فاٹا نے فاٹا انضمام کے خلاف 22 مئی کوپاک افغان شاہراہ اور انڈس ہائی وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے ،جمعیت علمائے اسلام فاٹاکے امیر مفتی عبدالشکور اور جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شنواری اور سیکرٹری اطلاعات جہاد شاہ نے کہا ہے کہ فاٹا کا صوبہ میں انضمام کا فیصلہ بین الاقوامی ایجنڈا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا ئیگا۔جمعیت علمائے اسلام قبائل کے ہنگامی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالشکور اور مفتی اعجاز شنواری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام قبائل عوام کو نظر انداز کرنے قبائل کی مرضی کے برعکس فیصلہ مسلط کرنے کے خلاف 22 مئی بروز منگل 2 بجے پاک افغان شاہراہ لنڈی کوتل اور انڈس ہائی وے درہ آدم خیل کو بند کرے گی۔