پشاور(خبرنگار) فیاض قریشی کو ڈی جی نیب خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا ہے ،اعلامیہ کے مطابق ا مجاہد اکبر بلوچ کا تبادلہ ڈی جی ایچ آر ایم نیب ہیڈ کوارٹر کر دیا گیاہے ،آٹھ مہینوں کے دوران دوسری بار ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو تبدیل کیا گیا ہے ، مجاہد اکبر بلوچ سے قبل فرمان اﷲ ڈی جی نیب خیبر پختونخوا کے طور پرخدمات سرانجام دے رہے تھے ۔ فیاض قریشی نیب کے اہم اورذمہ دار افسران میں شمار ہوتے ہیں اوراس سے قبل بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں نیب خیبر پختونخوا مالم جبہ سکینڈل سمیت اہم کیسز کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ آن لائن کے مطابق مجاہد اکبر بلوچ مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے ۔