اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر )فرشتہ زیادتی و قتل کیس میںوفاقی پولیس کوئی اہم پیش رفت نہ کر سکی ، پولی گرافک ٹیسٹ کیلئے لاہور سے آنے والی ٹیم کو بھی ملزموں تک رسائی نہیں دی گئی ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ گرفتار ہونیوالے 4 ملزموں سے تفتیش میں پیش رفت ہوئی نہ پولیس ایسے شواہد حاصل کر سکی جو ملزموں کے خلاف ثبوت کے طور پر استعمال ہو سکیں ۔ پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ آج ملزموں کو لاہور سے آنے والی ٹیم کے سامنے پیش کیا جائیگا ۔ اس حوالے سے پولیس ترجمان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ تحقیقاتی ٹیم پیش رفت کے متعلق بہتر بتا سکتی ہے جس پر تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایس پی نعیم سے رابطہ کیا گیا تاہم ان سے رابطہ ممکن نہیں ہو سکا ۔