لاہور (کلچرل رپورٹر)مہوش حیات اور علی ظفر نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل تیز کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے ۔مہوش حیات نے ٹوئٹر پر اُس شخص کی ویڈیو شیئر کی جس نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں اپنی اہلیہ سمیت تین بچوں کو کھو دیا اور وہ ابھی تک اپنے پیاروں کی لاشیں شناخت ہونے کے انتظار میں ہے ۔دوسری جانب علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کُمیل پولانی نامی شخص کا ٹویٹ شیئر کیا جس میں اُس شخص کا کہنا تھا کہ 'ابھی تک ہمارے پیاروں کی شناخت نہیں ہوسکی اور ہم اُن کی ڈی این اے رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں۔