لاہور( شوبز ڈیسک) فلمسٹار مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ میری نئی فلم ’’ رنگ عشقِ دا ‘‘ میں میرا کردار اس قدر جاندار اورپختہ ہے کہ لوگ میرے ’’مجاجن ‘‘والے کردارکو بھول جائیں گے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ فلم میں میں ایک چوہدرانی کا کرداراداکر رہی ہوں جس میں اداکاری کا بہت مارجن ہے اور یہ میرے لئے چیلنجنگ کردار ہے کیونکہ میں اتنے سالوں بعد فلموں میں واپسی کے بعد کوئی منفرد اور چیلنجنگ کردار اداکرنا چاہتی تھی ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ اگر آج بھی اچھی فلمیں بنیں تو پاکستانی اپنی فلموں کودیکھنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ہماری کئی فلمیں کئی کئی ماہ تک زیر نمائش رہ کر اس کا ثبوت دے چکی ہیں۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ میری آنے والی فلم کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی ۔