لاہور(کلچرل رپورٹر) فلم سٹار دیا جٹ نے بڑی عید کا دنگل اپنے نام کرلیا،’’پیشی گجراں دی ‘‘فلم بینوں کی توجہ کھینچنے میں کامیاب ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق اس عید پر دو پنجابی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنائی گئی تھیں جن میں ایکابا گجر اور دوسری پیشی گجرا ں دی تھی۔ابا گجر ایک دفعہ پہلے بھی سینما گھروں میں لگائی جاچکی تھی جس وجہ سے فلم بینوں نے اس کی نسبتپیشی گجراں دی دیکھنے کو ترجیح دی۔ پیشی گجراں دی میں اداکارہ آفرین خان،دعاقریشی،مہروخان اور اداکارہ دیا جٹ شامل تھیں۔فلم بینوں نے فلمسٹار دیاجٹ کی اداکاری کو خوب سراہا ۔اتنی پذیرائی ملنے پر دیا جٹ نے خوشی سے پھولے نہ سماتے ہو ئے بتایاکہ یہ سب میری محنت اور عوام کا پیاراوردوستوں کی دعاؤ ں کی بدولت ممکن ہواہے کہ میں آج اس مقام پر پہنچی ہوں ۔