ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکار جان ابراھام کی فلم ’’پرمانو: دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ آج ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ابھیشیک شرما کی فلم ’’پرمانو: دا سٹوری آف پوکھران ‘‘ آج بھارت میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ۔ جس میں اداکار جان ابراھام، ڈیانا پنٹے اور بومن ایرانی نے مرکزی کردار ادا کی ہے ۔