کراچی (سپورٹس ڈیسک)اداکار جنید خان اور منشا پاشا کی نئی آنے والی فلم ’کہے دل جدھر‘ کی نمائش تاخیر کا شکار ہوگئی۔ جنید خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ’فلم ’کہے دل جدھر ‘ کی ریلیز مارچ کے مہینے میں مقرر کی گئی تھی تاہم اب فلم مارچ کے بعد ریلیز کی جائے گی۔گزشتہ ماہ اداکار جنید خان اور منشا پاشا کے مرکزی کرداروں پر مشتمل فلم ’کہے دل جدھر‘کا ٹیزر ریلیزکیا گیا تھا۔