لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کرداروں کو جسمانی طور پر سخت پیش نہیں کیا جانا چاہیے ۔برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہالی ووڈ سپر سٹار نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے مقابلے میں مردوں کی طرح پیش کیا جانا اچھی بات نہیں، فلموں میں خواتین کرداروں کو جسمانی طور پر سخت پیش نہیں کیا جانا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مضبوط خواتین ہیں لیکن فلم میں جو کردار غلط ہے اور اسے نکالنا چاہیے ۔ انجلینا جولی نے کہا کہ اکثر جب کسی فلم میں دکھایا جاتا ہے کہ یہ ایک مضبوط عورت ہے تو اسے مرد کو مارنا پڑتا ہے یا مرد کی طرح رہنا پڑتا ہے مطلب اسے کسی طرح مردوں کی مدد ضرورت نہیں پڑتی۔ نوجوان لڑکیوں کو پیغام دیتے ہوئے انجیلینا جولی نے کہا کہ انہیں اپنے آس پاس کے مردوں کا احترام کرنا اور ان سے سیکھنا چاہیے ۔